9 جولائی، 2015، 4:39 PM

طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں سمیت ہلاک

طالبان کا سابق ترجمان اپنے 25 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغان ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گرد تنظیم کا سابق ترجمان اور داعش کا موجودہ کمانڈر شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے شاہداللہ شاہد طالبان کوچھوڑ کر داعش میں شامل ہوگیا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  طالبان دہشت گرد تنظیم کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون نے صوبہ ننگرہارمیں 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں طالبان کا سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں طالبان کو چھوڑ کرعراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیارکی تھی۔

News ID 1856485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha